اسلام آباد، وسیع پیمانے پر شجرکاری، لینڈ سکیپنگ مہم کا آغاز

اسلام آباد، وسیع پیمانے پر شجرکاری، لینڈ سکیپنگ مہم کا آغاز

اہم شاہراہوں، انٹرچینجز، گرین بیلٹس، عوامی مقامات، پارکس میں پودے لگائے جائینگے

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) سی ڈی اے کے شعبہ انوائرنمنٹ نے اسلام آباد کی سرسبزی، ماحولیاتی معیار اور قدرتی حسن کو مزید فروغ دینے کیلئے شہر بھر میں وسیع پیمانے پر شجرکاری اور لینڈ سکیپنگ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم کا مقصد اسلام آباد کو مزید سرسبز، صاف ستھرا، پائیدار اور دنیا کے خوبصورت ترین دارالحکومتوں میں نمایاں مقام دلانا ہے۔ مہم کے تحت اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی میں اضافے کیلئے اہم شاہراہوں، انٹرچینجز، گرین بیلٹس، عوامی مقامات، پارکس اور شہر کے دیگر نمایاں مقامات پر بڑے پیمانے پر منظم انداز میں شجرکاری کی جا رہی ہے۔ شجرکاری مہم کے تسلسل میں آج سیرینا انٹرچینج پر خوبصورت تبیبویہ (Tabebuia)کے درخت بھی لگائے گئے ہیں، جو اپنے دلکش گلابی پھولوں کی وجہ سے خاص شہرت رکھتے ہیں۔ جب یہ درخت مکمل طور پر پھولوں سے بھر جائیں گے تو سیرینا انٹرچینج گلابی پھولوں کے دلکش منظر میں تبدیل ہو جائے گا، جس سے اسلام آباد کے اس اہم داخلی و رابطہ مقام کی خوبصورتی اور دلکشی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ ہر گرین بیلٹ سے لے کر ہر بڑے انٹرچینج تک، لگایا جانے والا ہر درخت اسلام آباد کے حسن، صحت مند ماحول اور ماحولیاتی مضبوطی میں اضافہ کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...