6ستمبر روشن اور ناقابلِ فراموش باب، راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار

6ستمبر روشن اور ناقابلِ فراموش باب، راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار

افواج نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا،ساجد اعوان

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر ساجد اعوان اور جنرل سیکرٹری قمر الحق خان نیازی ایڈووکیٹ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز نے ہمیشہ وطن عزیز کی حفاظت، سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کیلئے بے مثال خدمات اور قربانیاں دی ہیں۔ قوم اپنے بہادر شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی اور پوری قوم انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک روشن اور ناقابلِ فراموش باب ہے۔ یہ دن ہمیں ان بہادر سپوتوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی سکیورٹی فورسز نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ پوری قوم ان قربانیوں کی معترف ہے اور اپنے شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...