راولپنڈی، 3ملزمان گرفتار ، 8مسروقہ موٹر سائیکلیں ، موبائل فون برآمد
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے 8 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور موبائل فون برآمد کر لیے ۔
ترجمان کے مطابق چکلالہ پولیس نے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 4 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور موبائل فون برآمد کیے جبکہ مورگاہ پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 4 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں، ملزمان موٹر سائیکل چوری اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments