سرچ آپریشنز، 268افراد، 138گھروں کی چیکنگ
21دکانوں، ایک ہوٹل، 127موٹر سائیکلوں اور 55گاڑیوں کی بھی جانچ پڑتال4مشکوک افراد، 2موٹرسائیکلوں اور ایک گاڑی کو مختلف تھانہ جات منتقل کر دیا گیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشنز کے دوران 268افراد، 138گھروں، 21دکانیں، ایک ہوٹل، 127موٹر سائیکلوں اور 55گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے چار مشکوک افراد، دو موٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments