اے آئی جی کی زیرصدارت اجلاس انتظامی و لاجسٹک امور کا جائزہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس لاجسٹکس عثمان طارق بٹ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔
اسلام آباد پولیس کے انتظامی و لاجسٹک امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال، گاڑیوں اور دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی سمیت پولیس افسران و اہلکاروں کو درکار لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اے آئی جی نے ہدایت کی کہ پولیس افسران و اہلکاروں کو فرائض کی انجام دہی کے لیے درکار تمام ضروری سہولیات اور لاجسٹک سپورٹ بروقت فراہم کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments