راولپنڈی چیمبر ایگزیکٹو باڈی الیکشن ،میاں پرویز گروپ فاتح

راولپنڈی چیمبر ایگزیکٹو باڈی الیکشن ،میاں پرویز گروپ فاتح

ایسوسی ایٹ کلاس کی تمام 10نشستوں پر کامیابی ،کارپوریٹ کلاس پر پہلے ہی جیت چکے

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو باڈی انتخابات کے سلسلے میں ایسوسی ایٹ کلاس کی پولنگ مکمل ہوگئی۔ تین رکنی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے ابتدائی نتائج کے مطابق میاں پرویز اسلم گروپ نے ایسوسی ایٹ کلاس کی تمام 10نشستوں پر 90فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کر لی۔ کارپوریٹ کلاس کی 10نشستیں بھی میاں پرویز اسلم گروپ پہلے ہی بلامقابلہ جیت چکا ہے۔ اس طرح ایگزیکٹو کمیٹی کی مجموعی 20 نشستیں میاں پرویز اسلم گروپ کے نام ہوگئی ہیں، جس کے نتیجے میں گروپ نے چیمبر انتخابات میں واضح اور فیصلہ کن کامیابی حاصل کی ہے۔ نتائج کے مطابق میاں پرویز اسلم گروپ کے ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدواروں طارق بٹ 1586ووٹ، عمران صادق 1600ووٹ، اکرام الرحمان عباسی 1579، نوشیر واں خلیل خان، 1593، محمد شاہد، 1585محمد حمزہ سروش، 1580شاہ ریز اشرف ملک 1583، زید اقبال 1586، رحیم اللہ 1587اور فیضان رفیق 1573ووٹ لیکر منتخب ہوگئے، جبکہ مخالف گروپ کے ملک محبوب الہی 262، ظفر اقبال 243احمد وقاص اجمل 250محسن جہانگیر 252، قاسم کیانی 234، عدنان طاہر 256، احسان خالد 246ذیشان محمود 221اور محمدواجد 220ووٹ لے سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...