پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ،غریب کی زندگی اجیرن،نصراللہ

پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ،غریب کی زندگی اجیرن،نصراللہ

حکومت اور بیوروکریسی ہمارے سوالات کا جواب دینے میں ناکام ،کل خواتین کا احتجاج ہوگا

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ حکومت نے ایران امریکہ جنگ کے دوران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے پٹرولیم لیوی کے ذریعے ان پر مزید بوجھ ڈال دیا۔ بجٹ میں مقررہ لیوی سے 150ارب روپے زائد وصول کیے گئے، جبکہ گزشتہ برسوں میں تقریباً 500ارب روپے لیوی جمع کرنے کے باوجود کسی آئل ریفائنری کو مطلوبہ طور پر اپ گریڈ نہیں کیا گیا۔ پٹرولیم لیوی کا مقصد ریفائنریوں کو اپ گریڈ کرنا تھا، مگر یہ رقم عوام پر بوجھ ڈالنے کا ذریعہ بن گئی ہے۔ حکومت اور بیوروکریسی مذاکرات میں ہمارے سوالات کا جواب دینے میں ناکام رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے، حکومت عوام کو لوٹنا بند کرے اور اپنے شاہانہ اخراجات میں کمی کرے ۔ کل آبپارہ چوک میں اسلام آباد کی تاریخ کا خواتین کا بڑا احتجاج ہوگا، جس میں ہزاروں خواتین اپنے حق کیلئے آواز بلند کریں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...