گیم چینجر منصوبہ رنگ روڈ تکمیل کے مراحل میں داخل ،کمشنر

 گیم چینجر منصوبہ رنگ روڈ تکمیل کے مراحل میں داخل ،کمشنر

99فیصد کام مکمل،بقیہ کام جلد از جلد مکمل کر کے منصوبے کو کھولنے کی ہدایت

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی نے کہا کہ راولپنڈی کا گیم چینجر منصوبہ رنگ روڈ تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر جائزہ اجلاس کے ذریعے کام کی رفتار اور معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ اس منصوبے کا 99 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور بقیہ کام کو بھی جلد از جلد مکمل کر کے منصوبے کو عوام کے لیے کھول دیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں راولپنڈی رنگ روڈ جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کنسالیڈیشن منصور خان، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ، آر ڈی اے ، ایس ای C&W و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ کمشنر نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے راولپنڈی کے عوام کے لیے ایک بڑا تحفہ ہے ۔ اس منصوبے سے نہ صرف ٹریفک روانی بہتر ہوگی بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ تمام انٹرچینجز، سروس روڈز اور انکروچمنٹ کا جائزہ مکمل کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...