حنا جاوید قتل کیس، شریک ملزم کی ضمانت پر ایس ایچ او سول لائنز کو نوٹس
راولپنڈی (اے پی پی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نصیر احمد نے تھانہ سول لائنز کے مشہور حنا جاوید قتل کیس میں شریک ملزم کی درخواست ضمانت پر ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے۔۔۔
ہدایت کی ہے کہ مدعی مقدمہ کو درخواست ضمانت کے حوالے سے آگاہ کیا جائے اور اسے 19 ستمبر کو عدالت میں حاضری یقینی بنانے کا پابند کیا جائے ۔ مقدمے کے شریک ملزم اور نامزد مرکزی ملزم فیصل اصغر کے ملازم ذیشان نے اپنی نامزدگی کو بے بنیاد اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔ گزشتہ روز درخواست ضمانت پر سماعت کے موقع پر مدعی مقدمہ عدالت میں پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کو ہدایت کی کہ مدعی کو آئندہ تاریخ پر عدالت میں حاضری یقینی بنانے کا پابند کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments