ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کا نئے پروگرام میں داخلوں کا اعلان

ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کا  نئے پروگرام میں داخلوں کا اعلان

اسلام آباد (اے پی پی)ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد نے خزاں 2026 کے پانچویں بیچ کے لیے وبائی امراض اور حیاتیاتی شماریات میں ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام میں داخلوں کا اعلان کر دیا۔

 تدریسی سرگرمیاں ہفتہ وار تعطیلات کے دوران آن لائن اور ہائبرڈ طریقہ کار سے جاری رہیں گی جبکہ پروگرام دو سمسٹرز پر مشتمل ہوگا۔ بنیادی وبائی امراض، بنیادی حیاتیاتی شماریات، متعدی و دائمی بیماریوں کے وبائی مطالعہ، تحقیقی طریقہ کار، تحقیقاتی اخلاقیات اور تحقیقی منصوبوں و مقالہ نویسی سمیت 6 سے 8 ہفتوں کے مختصر پیشہ ورانہ سرٹیفکیٹ کورسز بھی دستیاب ہوں گے ۔ داخلے کے لیے کم از کم گریجویٹ ڈگری لازمی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...