راولپنڈی میں ہوٹلزکی بندش کے خلاف تاجرہائیکورٹ پہنچ گیا
راولپنڈی (دنیا نیوز)احتجاج اور امن و امان کے نام پر ہوٹلز کی بندش کے خلاف تاجر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ پہنچ گیا۔
تاجر احتشام الحق نے نزاکت حسین عباسی ایڈووکیٹ کے توسط سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ہوٹل بندش کے زبانی احکامات کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا،درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب، ہوم سیکرٹری ، ڈپٹی کمشنر اور سی پی او راولپنڈی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیا گیا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ سال میں 20 سے زائد مرتبہ ہوٹل زبردستی بند کروا چکی ہیں ،موجودہ معاشی حالات میں کاروبار پہلے ہی شدید متاثر ہیں، استدعاہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو بلاجواز ہراساں کرنے سے روکااور ہوٹل فوری کھلوانے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments