حکومت عوام کی مشکلات کا ازالہ کرے ، پاکستان تحریک شاد باد

حکومت عوام کی مشکلات کا ازالہ کرے ، پاکستان تحریک شاد باد

ہماری پارٹی میں وہ لوگ شامل ہو رہے جو ملک کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں،گفتگو

 راولپنڈی(نیوز رپورٹر)چیئرمین پاکستان تحریک شاد باد ڈاکٹر محمد حنیف مغل نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی مشکلات کا ازالہ کرے ۔ مہنگائی ،بے روزگاری اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی اشد ضرورت ہے ، شہروں کو کنٹینرز کی وادی بنانے کا کوئی مقصد نہیں ، ملک کو ترقی دینے کے لیے خاص پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے ، ہماری پارٹی میں وہ لوگ شامل ہو رہے ہیں جو  اس ملک کی تقدیر کو بدلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات صدر شمالی پنجاب ملک رفیق اعوان کے گھر آکر ان کے چچا ملک مظہر حسین کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت کے دوران کی ۔ انہوں نے کہا ہم اقتدار کے بغیر ہی عوامی سطح پر وہ کام کر رہے ہیں جو بلدیاتی نمائندوں کو کرنا چاہئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...