ہولی فیملی ہسپتال میں کیرو ابلیشن سے کینسر کا مفت علاج شروع

  ہولی فیملی ہسپتال میں کیرو ابلیشن سے کینسر کا مفت علاج شروع

15پروب ہسپتال پہنچ گئے ،ہر پروب 1مریض کے علاج کیلئے استعمال ہوگا راولپنڈی کے 4بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کے کیسز فلٹر کرنیکا عمل جا ری

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کے علاج کا آغاز کردیا گیا ہے ، اس جدید علاج کے لیے 15 پروب ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔ ایک پروب کی مالیت 16 لاکھ روپے ہے اور ہر پروب صرف ایک مریض کے علاج کے لیے استعمال ہوگا۔راولپنڈی کے 4ہسپتالوں میں کیرو ابلیشن کے لیے کینسر مریضوں کے کیسز فلٹر کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔لیور، لنگز، بریسٹ اور کڈنی کے کینسر میں مبتلا مریض کیرو ابلیشن کے لیے منتخب ہوں گے ، 2 سینٹی میٹر تک کے کینسر ٹیومر والے مریضوں کا علاج ممکن ہوگا۔کیرو ابلیشن کے ذریعے کینسر ٹیومر کو منفی 180 ڈگری پر فریز کرکے اور 100 ڈگری حرارت سے جلا کر ختم کیا جائے گا۔ یہ علاج مکمل طور پر مفت ہوگا ۔ہولی فیملی ہسپتال، بینظیر بھٹو ہسپتال، راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال اور پی کے ایل آئی سے مریضوں کے کیسز بھجوائے جائیں گے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...