سچائی اور دیانت داری ایک سرکاری افسر کی نمایاں خصوصیات، بیرسٹر نبیل احمد
اسلام آباد (نامہ نگار) سچائی اور دیانت داری ایک سرکاری افسر کی نمایاں خصوصیات اور مؤثر عوامی خدمت کی بنیاد ہیں۔
گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) اسلام آباد میں 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سرکاری اداروں کو مزید مستحکم بنانے اور عوامی خدمات کی مؤثر فراہمی کیلئے اخلاقی اقدار اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کی اہمیت پر زور دیا۔ 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے 44افسران میں اسناد تقسیم کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments