مری ، 15نومبر سے تمام فیسیلیٹیشن سینٹرز فعال کرنے کی ہدایت
مری( نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے 15 نومبر سے تمام فیسیلیٹیشن سینٹرز فعال کرنے کی ہدایت جاری کردی۔۔۔
اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متوقع برف باری اور سرمائی سیزن کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔انہوں نے واضح کیا کہ انتظامات میں غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments