پمز ہسپتال کو بورڈ آف گورنرز کے تحت چلایا جائے گا:اصلاحات کمیٹی

پمز ہسپتال کو بورڈ آف گورنرز کے  تحت چلایا جائے گا:اصلاحات کمیٹی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں اصلاحات کے حوالے سے وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا ہے۔

 جس میں پمز میں مجوزہ اصلاحات کو عملی شکل دینے کے لیے ایک واضح قانونی اور انتظامی فریم ورک کا جائزہ لیا گیا اور کئی اہم سفارشات سامنے آئیں۔ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ پمز ہسپتال کو بورڈ آف گورنرز کے تحت چلایا جائے گا، جس کے ارکان کی مدتِ ملازمت تین سال مقرر کی جائے گی۔ مزید برآں، ہسپتال کے بہترین انتظام اور مسابقتی ماحول کو فروغ دینے کے لیے اوپن مارکیٹ سے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی تعیناتی کی جائے گی۔ وزیراعظم کی جانب سے اصولی منظوری ملنے کے بعد پمز کے اس نئے گورننس فریم ورک کے لیے باقاعدہ قانونی مسودہ تیار کیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...