راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈزمیں 5نومبر تک صفائی و آگاہی مہم

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈزمیں 5نومبر تک صفائی و آگاہی مہم

تمام 10 وارڈز میں صفائی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائینگے کنٹونمنٹ بورڈ کے دفتر میں آگاہی واک ، ایڈیشنل سی ای او طیبہ نصیر نے قیادت کی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے گزشتہ روزسے 5 نومبر تک صفائی و آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ مہم کے تحت کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام 10 وارڈز میں صفائی ستھرائی، نالوں کی صفائی، کوڑا کرکٹ اٹھانے اور شہریوں میں صفائی کا شعور اجاگر کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں کنٹونمنٹ بورڈ کے دفتر میں آگاہی واک بھی منعقد کی گئی، جس میں ایڈیشنل سی ای او طیبہ نصیر نے قیادت کی۔مہم کا مقصد شہریوں کو گھروں، گلیوں، بازاروں اور عوامی مقامات کو صاف رکھنے کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کے لیے عوامی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

اس ضمن میں سوشل میڈیا، آگاہی پمفلٹس، بینرز اور مال روڈ پر ڈیجیٹل اسکرینوں کے ذریعے صفائی سے متعلق پیغامات نشر کیے جا رہے ہیں، جبکہ تعلیمی اداروں، تاجروں اور مختلف تنظیموں کو بھی مہم میں شامل کیا جا رہا ہے ۔مہم کے پہلے مرحلے میں 20 اور 21 اکتوبر کو وارڈ نمبر 1 کے علاقوں حبیب کالونی، رحیم ٹاؤن، آلٰہ آباد، زاہد بیگ روڈ، حافظ آباد اور سلطان آباد میں صفائی آپریشن جاری ہے ۔ اس دوران گلیوں اور نالوں کی صفائی، جھاڑو دینے ، کوڑا کرکٹ اٹھانے اور گھاس و جڑی بوٹیوں کی تلفی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مختلف مقامات سے جمع شدہ کوڑا کرکٹ ڈمپنگ پوائنٹس تک منتقل کرنے کے لیے متعلقہ عملے کے ساتھ ٹرالیاں، ایکسکیویٹر اور دیگر ضروری مشینری بھی فراہم کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...