راولپنڈی:صدرکے تجارتی علاقوں میں تجاوزات،شہریوں کومشکلات

راولپنڈی:صدرکے تجارتی علاقوں میں تجاوزات،شہریوں کومشکلات

دکانوں کے سامنے سامان رکھنے ،راستوں پر جگہ گھیرنے کی شکایات،مسئلہ حل نہ ہوسکا تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے :عوامی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ

راولپنڈی (خاورنوازراجہ) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے شعبہ انسداد تجاوزات کی مبینہ ملی بھگت سے صدر راولپنڈی کے مختلف تجارتی علاقوں میں تجاوزات کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، صدر کشمیر روڈ، ٹائر بازار، حیدر روڈ، پولیس اسٹیشن روڈ، چھوٹا بازار، پوڑی پل سمیت دیگر علاقوں میں مبینہ طور پر تجاوزات قائم ہیں، جس کے باعث پیدل چلنے والوں کے لیے راستوں سے گزرنا مشکل ہو گیا ہے ۔ دکانوں کے سامنے سامان رکھنے اور راستوں پر جگہ گھیرنے کی شکایات کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جبکہ رش کے اوقات میں صورتحال مزید سنگین ہو جاتی ہے ۔صدر جیسے اہم تجارتی مرکز میں افسران اور عملے کی تعیناتی کے باوجود تجاوزات کا مسئلہ حل نہ ہو سکا۔ اس صورتحال میں کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی توجہ اور متعلقہ شعبے کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے ۔عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صدر کے مذکورہ علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ، پیدل چلنے والوں کے لیے راستے بحال کیے جائیں اور اگر کسی اہلکار کی غفلت یا مبینہ ملی بھگت ثابت ہو تو اس کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...