قومی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے افہام و تفہیم ناگزیر:سیدال خان ناصر
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے سیاسی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے ایک وفد نے ملاقات کی۔
اس موقع پر سیاسی مشاورت اور عوامی مسائل کے مؤثر حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قومی چیلنجز سے نمٹنے اور سیاسی استحکام کے فروغ کے لیے تعمیری مکالمہ، باہمی احترام اور افہام و تفہیم ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری ادارے مشاورت، اتفاقِ رائے کے فروغ اور عوامی مسائل کو متعلقہ فورمز پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ منتخب نمائندوں اور سیاسی رہنماؤں کو عوام کے ساتھ اپنا رابطہ مضبوط رکھنا چاہئے ، ان کے مسائل اور مشکلات کو سمجھنا چاہئے اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments