ہر ہفتے میڈیا کو ایڈوائزری کونسل کی کارکردگی سے آگاہ کرونگی : ثمر بلور

  ہر ہفتے میڈیا کو ایڈوائزری کونسل کی کارکردگی سے آگاہ کرونگی : ثمر بلور

حکومت اور میڈیا کے درمیان اعتماد کی بحالی کیلئے حقائق پر مبنی صحافت ناگزیر : مشیر اطلاعات

 اسلام آباد(دنیا رپورٹ)مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ ثمر ہارون بلور نے منگل کے روز پشاور پریس کلب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر پریس کلب، کابینہ اور سینئر صحافیوں سے ملاقات کی اور صوبے کی امن و امان کی صورتِ حال، قومی ایکشن پلان، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی قیادت میں جاری عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی۔ثمر ہارون بلور نے پشاور پریس کلب کی صحافتی روایات اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کے ساتھ ان کا دیرینہ تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور میڈیا کے درمیان اعتماد کی بحالی کے لیے سچائی، شفافیت اور حقائق پر مبنی صحافت ناگزیر ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ہر ہفتے میڈیا کو ایڈوائزری کونسل کی کارکردگی سے آگاہ کریں گی اور صحافیوں کی تجاویز اور تعمیری تنقید کا خیرمقدم کریں گی،انہوں نے کہا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی قیادت میں صوبے میں امن و امان کی بہتری، دہشت گردی کے خاتمے اور قومی ایکشن پلان پر مؤثر عمل درآمد کے لیے مربوط کوششیں جاری ہیں،خیبر پختونخوا پولیس اور پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر خدمات انجام دے رہی ہیں، جبکہ شہدا کے خاندانوں کی معاونت اور سکیورٹی اہلکاروں کو ضروری وسائل کی فراہمی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...