گوالمنڈی ڈمپنگ پوائنٹ پر کوڑا کرکٹ جلا کر تلف کیا جانے لگا

گوالمنڈی ڈمپنگ پوائنٹ پر کوڑا کرکٹ جلا کر تلف کیا جانے لگا

ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ، شہریوں کی زندگی اجیرن، سانس و دیگر بیماریوں کا خدشہاعلیٰ حکام فوری نوٹس لے کر ذمہ داروں کیخلاف کا رروائی کریں ، علاقہ مکینوں کا مطالبہ

راولپنڈی (خاورنوازراجہ) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے شعبہ سینی ٹیشن کی غفلت کے سبب بھگت کمہار روڈ، گوالمنڈی میں ڈمپنگ پوائنٹ پر کوڑا کرکٹ جلا کر تلف کیا جانے لگا جس کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ زہریلے دھویں نے یہاں کے مکینوں کی زندگیاں بھی اجیرن بنا دیں ،زہریلے دھویں کی وجہ سے اہل علاقہ میں سانس کی بیماریوں سمیت مختلف امراض جنم لینے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔زہریلے دھویں اور ناقابلِ برداشت بدبو نے اردگرد کے دکانداروں اور یہاں آ نیوالوں کیلئے بھی شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں ۔ شہریوں نے اس صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آبادی اور کاروباری مراکز کے قریب کوڑا جلانے کے عمل کو روکا جا ئے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جا ئے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جا ئیگا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...