پی ٹی سی ایل، سال کی تیسری سہ ماہی میں خالص منافع3ارب

پی ٹی سی ایل، سال کی تیسری سہ ماہی میں خالص منافع3ارب

یوفون، ٹیلی نار کے انضمام کے بعد گروپ کی آمدن میں سالانہ 139 فیصد اضافہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پی ٹی سی ایل نے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا ۔ گروپ کی مجموعی آمدن میں 62 فیصد اضافہ ہوا۔ کمپنی کے فکسڈ لائن، انٹرپرائز ، ہول سیل اور موبائل بزنس نے مضبوط کارکردگی دکھائی۔گروپ نے 4.7ارب روپے جبکہ پی ٹی سی ایل نے 3 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا۔ یوفون اور ٹیلی نار پاکستان کے انضمام کے بعد گروپ کے موبائل کاروبار کی آمدن میں سال بہ سال 139 فیصد اضافہ ہوا۔ اس دوران موبائل صارفین کی مجموعی تعداد 7 کروڑ 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔یو مائیکروفنانس بینک کے خالص مالیاتی نتائج میں بھی 84 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی۔ پی ٹی سی ایل نے ڈریگنز آف پاکستان 2026 میں پانچ جبکہ پی ٹی ایم ایل نے نو ایوارڈز حاصل کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...