تجاوزات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا ئے ، کمشنر مردان
ریڑھی بانوں و دیگر محنت کشوں کیلئے قابلِ عمل حل تلاش کریں ،اجلاس سے خطاب
مردان (بیورو رپورٹ) کمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ تجاوزات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا ئے ،اس حوالہ سے کسی سے کو ئی رعایت ہو گی نہ اس پر کوئی سمجھو تا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں شہری علاقوں کو تجاوزات سے پاک کیا جائے جبکہ ریڑھی بانوں سمیت ایسے محنت کش افراد، جن کا روزگار عارضی تجاوزات سے وابستہ ہے کے لیے قابلِ عمل حل تلاش کیا جائے تاکہ ان کے روزگار کو نقصان پہنچائے بغیر ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے ۔یہ ہدایات انہوں نے کمشنر آفس مردان میں تجاوزات کے خاتمے ، سڑکوں کی بہتری، شہری خوبصورتی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں ۔کمشنر نے این ایچ اے ، پی کے ایچ اے اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اپنی متعلقہ سڑکوں کی حدود کی واضح نشاندہی اور ڈیمارکیشن یقینی بنائیں تاکہ انتظامیہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائی کر سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments