امریکی محکمہ خارجہ و سفارتخانے کے حکام کاقائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کادورہ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی سفارت خانے کے حکام نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ایریا اسٹڈی سنٹر برائے افریقہ، شمالی و جنوبی امریکا کا دورہ کیا۔۔۔
، جہاں تعلیمی تعاون، امریکی جامعات کے ساتھ شراکت داری، مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی اور اہم معدنیات جیسے ابھرتے ہوئے پالیسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف ساتھ اینڈ سنٹرل ایشین افیئرز کے دفتر برائے پریس اینڈ پبلک ڈپلومیسی کی ڈپٹی ڈائریکٹر جوسلین میک ولسن، امریکی سفارت خانے کی ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک انگیجمنٹ ایسپرانزا ایم ٹلگھمین اور پبلک ڈپلومیسی افسر ہیدر مرفی شامل تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments