اسلام آبادمیں پہلی روبوٹک ٹیلی سرجری سے پتے کا آ پریشن

اسلام آبادمیں پہلی روبوٹک ٹیلی  سرجری سے پتے کا آ پریشن

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) اسلام آباد میں پہلی بار روبوٹک ٹیلی سرجری کے ذریعے پتے کی کامیاب سرجری مکمل کرلی گئی۔۔۔۔

 آپریشن شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے رجسٹرار اور معروف روبوٹک سرجن پروفیسر ڈاکٹر سید تنصیر اصغر نے کیا،انہوں نے گندھارا ہیریٹیج اینڈ کلچر سینٹر میں منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس آن فیوچر آف ہیلتھ کیئر 2026 کے دوران روبوٹک کنسول کے ذریعے دور بیٹھ کر آپریشن کیا۔ جبکہ مریض کا آپریشن تھیٹر کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد تھا۔ سرجن نے کانفرنس کے مقام سے روبوٹک آلات کو کنٹرول کرتے ہوئے کامیابی سے پتے کی سرجری مکمل کی۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالق کی قیادت میں یہ منصوبہ مکمل کیا گیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...