اسلام آباد ٹریفک پولیس کی موبائل سہولت وینز کا شیڈول جاری
اسلام آباد (اے پی پی)اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کو ان کی دہلیز کے قریب ڈرائیونگ لائسنس اور پولیس سے متعلق دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے 16سے 22نومبر تک وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر تین موبائل سہولت یونٹس تعینات کرے گی۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ موبائل سہولت یونٹس صبح 8بج کر 30منٹ سے شام 5بجے تک خدمات فراہم کریں گے ، جن میں لرنر ڈرائیونگ پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ڈپلیکیٹ لائسنس، گمشدگی کی رپورٹس اور کریکٹر سرٹیفکیٹس کا اجرا شامل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments