راولپنڈی سمیت پنجاب میں نجی سکولز ملازمین کی تصدیق لازم قرار
پولیس ویری فکیشن، سکیورٹی کلیئرنس کے بغیر کسی ملازم کو بھرتی نہ کرنیکی ہدایت
راولپنڈی( خاورنوازراجہ ) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کے نجی سکولوں میں بھرتیوں سے قبل تمام ملازمین کی پولیس اور کریکٹر ویری فکیشن لازمی قرار دے دی ۔ اساتذہ، نان ٹیچنگ سٹاف، ڈرائیورز، چوکیداروں اور سکیورٹی گارڈز سمیت تمام ملازمین کی مکمل بیک گراؤنڈ چیکنگ کرائی جائے گی۔ پولیس ویری فکیشن اور سکیورٹی کلیئرنس کے بغیر کسی بھی ملازم کو بھرتی نہیں کیا جا سکے گا۔احکامات کے مطابق بچوں سے براہ راست رابطے کی ذمہ داریاں انجام دینے والے کسی بھی فرد کو کریکٹر ویری فکیشن کے بغیر تعینات نہ کیا جائے ۔ محکمہ تعلیم نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز اور نجی سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments