ایبٹ آباد،گھریلو ناچاقی ،لین دین پر خاتون سمیت 2افراد قتل

ایبٹ آباد،گھریلو ناچاقی ،لین دین پر خاتون سمیت 2افراد قتل

آرام باغ میں شوہر نے بیوی کو چھریوں کے پے درپے وارکر کے قتل کر دیا لین دین تنازع پر شاگردنے استاد کو گولی مار دی ، ملزمان گرفتار،مقدمات درج

 ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی ) سپلائی اور آرام باغ میں خاتون سمیت دو افراد قتل کر دئیے گئے ، پو لیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ سپلائی میں ویلڈر نے ڈیڑھ لاکھ روپے کے لین دین کے تناز ع پر استاد کو گولی مار کر قتل کر دیا ، ادھر  ایبٹ آباد کے علاقے آرام باغ چھاڑی میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی یسریٰ کو چھریوں کے پے درپے وارکر کے قتل کر دیا ۔ ملز م کو گرفتار کرکے تھانہ کینٹ میں مقتولہ یسریٰ کے والد کی مدعیت میں شوہر عمیر ارشاد ، ساس، سسر اور نند کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا اور پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ۔ مقتولہ کی لا ش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے ،دوسرے واقعہ میں ڈیڑھ لاکھ روپے کے لین دین کے تنازع پر شاگرد ارسلان نے سر میں گولی مار کر استاد کو قتل کر دیا اور واردات کے بعد تھانہ سکندر آباد میں پیش ہو کر گرفتاری دے دی۔ مقدمات درج کر لیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...