پاکستان ، کینیا کا صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پراتفاق

پاکستان ، کینیا کا صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پراتفاق

کینیاکے وزیر صحت کا دورہ آغا خان یونیورسٹی، وفد کیسا تھ مصطفی کمال سے ملاقات

 اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان اور کینیا کے درمیان صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت ہوئی جس کے تحت کینیا کے وزیر صحت کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح وفد نے آغا خان یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آغا خان یونیورسٹی کی صحت کے شعبے میں خدمات سمیت طبی تعلیم اور تحقیق میں باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ۔ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا حکومت پاکستان صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور پاکستان و کینیا کے درمیان تعاون سے صحت کی سہولیات کا معیار مزید بہتر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوں گے اور مشترکہ کوششوں سے عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...