سینیٹ کمیٹی کی 4ماہ میں نسٹ کو پانی کی فراہمی یقینی بنانیکی ہدایت
ایف جی ای ایچ اے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ تعمیر کرے یا فنڈز دے ، سینیٹر افنان اللہ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) نسٹ کو پانی کی فراہمی میں طویل تعطل، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی عدم دستیابی اور عمارتوں کے نقشوں کی منظوری میں برسوں کی تاخیر کے باعث درپیش مشکلات کا معاملہ سینیٹ کی ذیلی کمیٹی میں زیر بحث آیا، جہاں چیئرمین کمیٹی نے سی ڈی اے اور ایف جی ای ایچ اے کو 4 ماہ میں پانی کی فراہمی یقینی بنانے ، سیوریج کے مسئلے کا مستقل حل نکالنے اور نسٹ پر عائد کروڑوں روپے کے مالی بوجھ پر نظرثانی کی ہدایت کردی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان کی زیر صدارت بدھ کو منعقد ہوا ۔چیئرمین کمیٹی نے ایف جی ای ایچ اے کو ہدایت کی کہ وہ خود واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ تعمیر کرے یا اس مقصد کے لیے نسٹ کو مطلوبہ فنڈز فراہم کرے تاکہ مسئلے کا مزید تاخیر کے بغیر مستقل حل نکالا جاسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments