پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، 1200لٹرناقص دودھ تلف
کارروا ئی سیال موڑ کے قریب کی گئی ، گاڑی کے مالک کو 25 ہزار جرمانہ
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سیال موڑ سے اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن سپلائی کیا جانے والا 1200 لٹر غیر معیاری دودھ تلف کر کے گاڑی کے مالک کو 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے موٹروے پر کارروائی کے دوران 2800 لٹر دودھ سے بھری مشکوک گاڑی کو روک کر معائنہ کیا۔ جدید آلات سے کیے گئے لیبارٹری ٹیسٹ میں دودھ میں سالڈز ناٹ فیٹ کی مقدار مقررہ معیار سے کم پائی گئی جس پر 1200 لٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments