مری میں ممکنہ برفباری ،کنٹرول روم 24گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایت

مری میں ممکنہ برفباری ،کنٹرول روم 24گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایت

کمشنر ،آرپی او راولپنڈی کی زیرصدارت اجلاس ، موسم کے پیش نظر انتظامات کاجائزہ

راولپنڈی،مری (نیوز رپورٹر،نمائندہ دنیا ) کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی و آر پی او بابر سرفراز الپا کی زیر صدارت مری میں متوقع برفباری کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مری، ڈی پی او مری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، سی ٹی او مری، اسسٹنٹ کمشنرز مری و کوٹلی ستیاں ، بریگیڈ کمانڈر 12 ڈویژن، این ایچ اے ، کنٹونمنٹ بورڈ، واسا، ہیلتھ، فارسٹ، آئیسکو، ہائی وے ، ریسکیو 1122 اور دیگر محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں برفباری کے دوران ٹریفک مینجمنٹ، سڑکوں کی بحالی، سیاحوں کی رہنمائی، ہنگامی امداد اور ضروری سہولیات کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر سلمان غنی نے ہدایت کی کہ کنٹرول روم کو 24 گھنٹے فعال اور وہاں تمام متعلقہ محکموں کی حاضری یقینی بنائی جائے ۔ برفباری کے دوران مرکزی شاہراہوں، رابطہ سڑکوں اور اہم مقامات کو ٹریفک کے لیے بحال رکھنے کے لیے مشینری اور عملہ ہمہ وقت تیار رکھا جائے ۔ برف ہٹانے والی مشینری، نمک اور دیگر ضروری وسائل کی دستیابی یقینی بنائی جائے جبکہ حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...