وزیر خوراک سے قطر کے بلدنا گروپ کے وفد کی ملاقات
لائیو سٹاک ، ڈیری پیداوار، زرعی مصنوعات کی قدر میں اضافے پر گفتگو
اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے قطر کے معروف بلدنا گروپ کے وفد سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ زرعی تجارت کے فروغ، سرمایہ کاری، لائیو سٹاک کی ترقی، ڈیری پیداوار، جانوروں کی خوراک اور زرعی مصنوعات کی قدر میں اضافے کے لیے مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے پاکستان اور قطر کے دیرینہ تعلقات کو مضبوط اقتصادی اور تجارتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وفاقی وزیر نے جدید ڈیری اور لائیو سٹاک فارمنگ، جدید مذبح خانوں کے قیام، گوشت اور دودھ کی پروسیسنگ، پیکجنگ، پنیر، خشک دودھ اور دیگر ویلیو ایڈڈ ڈیری مصنوعات کی تیاری میں مشترکہ سرمایہ کاری کی تجویز بھی پیش کی۔ وفاقی وزیر نے قطر کو پاکستانی چاول کی برآمدات میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments