اسلام آباد،ڈکیتی،چوری کے ملزموں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

  اسلام آباد،ڈکیتی،چوری کے ملزموں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر مؤثر کارروائیاں یقینی بنا ئی جا ئیں ،ڈی آ ئی جی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ڈکیتی، چوری ، راہزنی اور کار و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف مؤثر اور بلاتفریق کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی آئی جی علی وسیم نے کہا ڈکیتی، راہزنی اور گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے ،اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر مؤثر کارروائیاں کی جائیں۔ آئندہ جس علاقے میں واردات ہوگی، اس کے ذمہ دار متعلقہ افسر ہوں گے ۔ دریں اثنا اسلام آباد پولیس نے شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، جہاں ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم اور ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے شہریوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیے ۔ ڈی آئی جی علی وسیم نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر فوری حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ، شہری اپنی شکایات اور مسائل آئی جی پی شکایت سیل 1715 پر بھی درج کروا سکتے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہا شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...