جی بی کی دشوار گزار شاہراہوں کو اپ گریڈ کیا جا ئیگا، عبدالعلیم خان
وزیرمواصلا ت کا جگلوٹ سکردو روڈ پر تعمیراتی کاموں کا معائنہ ، پُلو ں کا افتتاح کیا
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے گزشتہ روز جگلوٹ سکردو روڈ پر تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا ۔انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے تعمیر کردہ دو پلوں اور ملوپا شیڈ اور سیلاب کی وجہ سے تباہ ہونے والے باغیچہ پل کی تعمیر مکمل ہونے پراُس کا بھی افتتاح کیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کی دشوار گزار شاہراہوں کو اپ گریڈ کیا جا ئیگا، این ایچ اے کو جگلوٹ سے سکردو تک شاہراہ پر لائٹس لگانے ، ریسکیو سروسز کا انتظام کرنے اور شہریوں کو سفری سہولیات میں اضافے کی ہدایات کر دی گئی ہیں ۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شاہراہ بلتستان پر پیٹرولنگ کا نظام بہتر بنائیں گے ، جگلوٹ سکردو روڈ پر مسافروں کی حفاظت کے لئے ملوپا ٹنل تعمیر کی جائے گی جس کی لمبائی 1.56 کلومیٹر اور مجموعی چوڑائی 10.8میٹر ہوگی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments