مرکزی مسلم لیگ کا بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
راولپنڈی کی 220یونین کونسلوں سے 70امیدواروں کو فائنل کر لیا گیا
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) مرکزی مسلم لیگ نے راولپنڈی میں فلاحی سرگرمیوں کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ ضلع راولپنڈی کی 220یونین کونسلوں میں سے 70امیدواروں کو فائنل کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر امیدواروں کی نامزدگی کا عمل بھی جاری ہے۔ 15دسمبر کو گرینڈ تاجر جرگہ منعقد کیا جائے گا، جس میں انجمن تاجران اور کاروباری شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری انجینئر مبین اور مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان فیصل ندیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام میڈیکل سینٹر، لیبارٹری اور ڈسپنسریوں کا نیٹ ورک قائم کیا جا رہا ہے جبکہ اگلے ماہ میڈیکل سینٹر میں الٹراساؤنڈ ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح کیا جائے گا۔ زرعی ملک میں آٹے کی قیمتیں ساڑھے 7سے 8ہزار روپے تک پہنچنا لمحہ فکریہ ہے، 79فیصد عوام ماہانہ اخراجات پورے نہ ہونے کے باعث مالی دباؤ کا شکار ہیں جبکہ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 40فیصد سے زائد آبادی غربت کا شکار ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments