ریاض پر حوثی ملیشیا کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے ڈرون تباہ کر دیا

ریاض: (دنیا نیوز) حوثی ملیشیا کی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سعودی اتحادی فوج نے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

ترجمان سعودی اتحادی فوج کے مطابق حوثی ملیشیا نے ریاض شہر کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، اس کے بعد سعودی شہری دفاع نے مشرقی صوبے اور الخرج گورنریٹ میں الرٹ جاری کیا تھا۔

بعدازاں سعودی سول ڈیفنس نے اعلان کیا کہ الخرج گورنریٹ میں خطرہ ٹل گیا ہے اور صورتحال معمول پر آگئی ہے، اب کوئی خطرہ باقی نہیں رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...