پیما کا سندھ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اختیارات واضح کرنیکا مطالبہ

پیما کا سندھ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اختیارات واضح کرنیکا مطالبہ

حکومت سندھ ایکٹ میں موجود ابہام دور کرے ، ڈاکٹر سلمان غوری، عبد اللہ متقی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) نے سندھ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے اختیارات، دائر کار اور ذمہ داریوں کو واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ملک بھر میں طبی تعلیم اور پیشہ ورانہ معیار یکساں رہیں۔پیما کے مرکزی صدر ڈاکٹر احمد سلمان غوری اور پیما سندھ کے صدر پروفیسر عبداللہ متقی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ صوبائی سطح پر کونسل کا قیام ایک اہم پیش رفت ہو سکتا ہے ، تاہم اس ایکٹ میں صوبوں کے درمیان ڈاکٹروں کی رجسٹریشن کی باہمی منظوری، ملک بھر میں یکساں معیار، مشترکہ لائسنسنگ امتحان اور صوبائی کونسلوں کے درمیان رابطے کے طریق کار سے متعلق واضح شقیں موجود نہیں ہیں۔ اس سے ڈاکٹروں کو دوسرے صوبوں میں ملازمت، ہاؤس جاب اور پوسٹ گریجویٹ تربیت کے حصول میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں ، جب پی ایم ڈی سی پہلے ہی ملک بھر میں طبی تعلیم، ڈاکٹروں کی رجسٹریشن اور پیشہ ورانہ معیار کی نگرانی کر رہی ہے تو نئی کونسل کے اختیارات اور پی ایم ڈی سی کے ساتھ اس کے تعلق کی واضح وضاحت ضروری ہے تاکہ دُہری رجسٹریشن، اضافی فیسوں اور انتظامی مشکلات سے بچا جا سکے ۔پیما نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایکٹ میں موجود ابہام دور کرکے کونسل کے اختیارات اور ذمہ داریوں کو واضح کیا جا ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...