صدارتی ایوارڈ یافتہ الغوزہ نواز اللہ بچایوچل بسے

صدارتی ایوارڈ یافتہ الغوزہ نواز اللہ بچایوچل بسے

پھیپڑوں کے مرض میں مبتلا تھے، حکومت نےعلاج کے انتظامات نہیں کئے آبائی قبرستان میں سپرد خاک ، نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعدادکی شرکت

صدارتی ایوارڈ یافتہ نامور الغوزہ نواز اللہ بچایو کھوسو ٹنڈومحمدخان کے نجی اسپتال میں پھیپڑوں کی بیماری کے سبب انتقال کرگئے، اللہ بچایو کھوسو بین الاقوامی شہرت کے حامل الغوزہ نواز تھے جو 1993ءسے پھیپڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے، محکمہ ثقافت کی جانب سے ان کے علاج کیلئے انتظامات نہیں کئے گئے ، مرحوم کوصدارتی ایوارڈ سمیت کئی ملکی اور غیر ملکی ایوارڈز سے نوازا گیا ، مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان ڈاڈو ں میں سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ و تدفین میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں