ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب ملازم کیلئے بڑی خوشی، شیخ الجامعہ

ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب ملازم کیلئے بڑی خوشی، شیخ الجامعہ

انسان اپنے کردارکی بنیاد پر لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ موجودرہتاہے ، پروفیسر خالد عراقی جامعہ کراچی کے ملازم ظفر اقبال کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب، ڈاکٹر عابد ودیگر کاخطاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا ہے کہ ایماندار اور فرض شناس ملازمین کا ضمیر اور دل مطمئن ہوتاہے ، انسان اپنے کردار،ایمانداری اور کارکردگی کی بنیاد پر لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ موجودرہتاہے ، کسی بھی ملازم کے لیے ریٹائرمنٹ کے موقع پر اس سے بڑی خوشی نہیں ہو سکتی کہ اس کے اعزاز میں اس کے افسران اور ساتھی الوداعی تقریب کاا نعقاد کریں، باعزت طور پر ریٹائرڈ ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ جامعہ کراچی کے ملازم ظفر اقبال صدیقی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انسٹی ہذا میں ان کے اعزازمیں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب میں کیا۔پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر نے ظفر اقبال کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب میں انسٹی ٹیوٹ ہذا کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سطوت زہرہ اور غیر تدریسی عملے کی جانب سے سعید الظفر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ظفراقبال کے ساتھ گزرے ہوئے وقت کا تذکرہ کیا۔ تقریب کے آخر کے میں ظفر اقبال صدیقی ادارے میں گزرے ہوئے وقت کو یادکرکے آبدیدہ ہوگئے اور ڈائریکٹر سمیت تمام ملازمین کا شکریہ اداکیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں