ڈکیتی کے دوران شہری کوقتل کرنے والے مجرم کی اپیل مسترد

ڈکیتی کے دوران شہری کوقتل  کرنے والے مجرم کی اپیل مسترد

سندھ ہائیکورٹ نے ڈکیتی کے دوران شہری کو قتل کرنے کے جرم میں سزا کے خلاف وقافل النبی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کے فیصلے کو بر قرار رکھا ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیر کو جسٹس محمد کریم خان آغا کی سر براہی میں 2رکنی بینچ نے ڈکیتی کے دوران شہری نوید اقبال کے قتل میں ماتحت عدالت سے ملنے والی سزائے موت کے خلاف مجرم وقافل النبی کی جانب سے دائر اپیل پر محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنایا ۔ فاضل عدالت نے مجرم کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کی سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاؤں کو بر قرار رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں