کاروکاری و دیگر واقعات میں دو خواتین سمیت7جاںبحق

کاروکاری و دیگر واقعات میں دو خواتین سمیت7جاںبحق

پڈعیدن میں خاتون اور آشنا قتل، پنگریو میں ماموں بھانجی کی خودکشی

پڈعیدن،اندرون سندھ (نمائندگان دنیا) اندرون سندھ کاروکاری اور دیگر واقعات میں دو خواتین سمیت7افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پڈعیدن کے نواحی گاؤں اللہ بخش مری میں کارو کاری کے الزام میں اسحاق مری نے اپنی 20سالہ بیوی دو بچوں کی ماں عذرامری اور اسکے مبینہ آ شنا 23سالہ بادل مجیدانو کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ، اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کیا اور ملزم اسحاق مری کو آ لہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔ پنگریوکے نواحی گاؤں پنجاب چک میں کولہی برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوان ماموں بھانجی نے گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کرلی بتایاجاتاہے کہ 15 سالہ جے رام اوراس کی14سالہ بھانجی رادھا کی لاشیں گھر میں لٹکتی ہوئی ملیں تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ محراب پور کے نواحی گاؤں شاہن سولنگی میں ایک ہی خاندان کے دو بچے 7 سالہ اکرم علی ولد شوکت علی سولنگی اور 8 سالہ زوہب علی ولد عبدالرشید سولنگی دولت پور نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ، عینی شاہدین کے مطابق بچے نہر کے پشتے پر کھیل رہے تھے کہ پاؤں پھسل کر نہر میں گر گئے اور ڈوب گئے ،، لاشیں نہر سے نکال کر ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کردی گئی ہیں ۔سجاول کے قریب کراچی سے بدین جانے والی کار بائی پاس پر الٹ گئی ،جس کے نتیجے میں محمد ساجد جاں بحق ہوگیا، جبکہ عمران خان اور زیبابی بی زخمی ہوگئے ، لاش اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال سجاول میں لایاگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں