گلشن معمار میں مسلح ملزمان باڑے سے 12 بچھڑے چھین کر فرار

گلشن معمار میں مسلح ملزمان باڑے  سے 12 بچھڑے چھین کر فرار

گلشن معمار میں دس ے زائد مسلح ملزمان بھینسوں کے باڑے سے بارہ بچھڑے چھین کر فرار ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر )تفصیلات کے مطابق گلشن معمار تھانے میں واصف مشتاق علی نے مقدمہ الزام نمبر 337/21مقدمہ درج کرایا ہے کہ 14 مئی کی صبح سپر ہائی وے غنی آباد میں قائم میرے بھینسوں کے باڑے میں دس سے زائد مسلح ملزمان نے داخل ہوئے اور چوکیدار کو باندھ کر قربانی کے لئے تیار کیے جانے والے 12بچھڑے ایک ٹرک میں ڈال کر فرار ہوگئے جس کی مالیت 24لاکھ روپے سے زائد تھی ، ایف آئی اے کے متن کے مطابق باڑے میں 35جانور تھے جس میں ملزمان خاص طور قربانی کے لئے تیار کیے جانے والے بچھڑے لیکر فرار ہوئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں