مختلف علاقوں سے 5افراد کی لاشیں برآمد

مختلف علاقوں سے 5افراد کی لاشیں برآمد

شہر کے مختلف علاقوں سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی کے علاقے عیسٰی نگری کارپیٹ مارکیٹ کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ مرنے والے شخص کی عمر 40 سال کے قریب ہے تاہم فوری طور پر اسکی شناخت نہیں ہوسکی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ موت شدید گرمی کے باعث ہوئی ہے ۔سمن آباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں واقع اسپتال کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ،پولیس کے مطابق متوفی کے جسم پر تشدد یا چوٹ کا نشان نہیں ہے ۔ رضویہ تھانے کی حدوو ناظم آباد نمبر دو میں سیف اللہ اڈے کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ پولیس کے مطابق لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص جس کی عمر 60 سال کے قریب ہے چلتے چلتے گر گیا تھا اور ایسا لگتا ہے کہ موت شدید گرمی کے باعث طبی طور پر ہوئی ہے ۔ فیروز آباد تھانے کی حدود طارق روڈ لبرٹی سگنل کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ متوفی کی عمر 60 سال کے قریب ہے اور فوری طو رپر اسکی شناخت نہیں ہوسکی ۔نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدود نیو کراچی سندھی ہوٹل کے قریب سے 40 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ پولیس کے مطابق نشے کی زیادتی کے باعث اسکی موت واقع ہوئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں