ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے جعلی شناختی کارڈ کے اجراکے الزام میں گرفتار ڈپٹی ڈائریکٹر نادراگووری شنکر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )کے حوالے کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی مکیش کمار کی عدالت کے روبرو ایف آئی نے گووری شنکر کو پیش کیا۔ ایف آئی اے کی تفتیشی افسر نے عدالت کوآگاہ کیاکہ ملزم یاسر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔ ملزم گووری شنکر، ایف آئی اے کی جاری، جعلی شناختی کارڈ انکوائری میں گرفتاری سے بچنے کے لیے مفرور تھا۔ ملزم کے خوف کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا(ایجنسی سپورٹ سیل) یاسر زیب نے 10 لاکھ روپے رشوت طلب کی۔ ملزم یاسر نے ساڑھے چھ لاکھ روپے نقد اور ڈھائی لاکھ روپے اپنے بینک اکاؤنٹ میں وصول کیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں