ہوٹلوں ، تنوروں پر نان ،روٹی کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں

ہوٹلوں ، تنوروں پر نان ،روٹی کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو انکے حال پر چھوڑ دیا ہوٹلوں اور تنوروں پر نان اور روٹی کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں ۔

ناشتہ پوائنٹس پر نان 30روپے کا دیا جارہا ہے ناشتہ پوائنٹس پر 30روپے کی ریٹ لسٹ بھی درج ہے لیکن پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کوئی کارروائی نہ کرسکے تفصیلات کے مطابق شہر بھر کے مختلف ناشتہ پوائنٹس پر نان 30 روپے کا دیا جارہا ہے ناشتہ پوائنٹس نے نان کا ریٹ لکھ کر لگا رکھا ہے جو پرائس کنڑول مجسٹریٹس کو کھلا چیلنج ہے سرکاری حکمنامے کے مطابق نان کی قیمت 20 روپے ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہریوں کو انکے حال پر چھوڑ دیا ہے ،شہر میں کہیں کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں