میونسپل کارپوریشن سٹریٹ لائٹس کی بحالی میں ناکام

میونسپل کارپوریشن سٹریٹ لائٹس کی بحالی میں ناکام

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن سٹریٹ لائٹس کی بحالی میں ناکام ہوگئی مین شاہراہوں کے کنارے لگی لائٹوں کے تار چوری ہونا معمول بن گیا۔۔

،کنکریٹ ڈال کر زیر زمین بچھائے گئے تار بھی چوری ہونے لگے ۔فیصل آباد کی بیشتر شاہراہوں اور گلی محلوں میں لگی لائٹیں غیر فعال ہیں لائٹوں کے راڈ بلب اور تار چوری ہونا معمول بن چکا ہے کارپوریشن نے مین شاہراہوں کناروں پر کٹ لگا کر تارے بچھائے گئے اور اوپر سے کنکریٹ ڈال دیا اسکے باوجود تاروں کی چوری نہ رک سکی لائٹوں والے متعدد پولز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر زمین بوس ہوچکے ہیں جس سے رات کو شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ لائٹوں کی جلد مرمت کروا کے تار چوری ہونے سے بچانے کے لیے کوئی موثر حکمت عملی بنائی جائے تار چوری پرمقدمات کا اندراج کرواکر سرکاری خزانہ چوری کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں