شیل تعمیرپروگرام کے تحت نوجوانوں کیلئے اعزازات

شیل تعمیرپروگرام کے تحت نوجوانوں کیلئے اعزازات

شیل تعمیر پروگرام کے تحت 6 مختلف شعبوں میں نوجوانوں میں اعزازات تقسیم کئے گئے

کراچی(پ ر) 2003 میں شیل تعمیر پروگرام کا آغاز ہونے کے بعد اب تک 86 پاکستانی کاروباری شخصیات شیل تعمیر ایوارڈز جیت چکی ہیں، شیل تعمیر سماجی ترقی کا ایک اہم پروگرام ہے ، جس کے حتمی نتائج اور اعزازات کی تقریب حال ہی میں شیل ہاؤس کراچی میں منعقد کی گئی، جس میں موثر ایجادات کرنے والے ذہین ترین نوجوانوں اور جدید کاروباری تصورات کے بانی پاکستانیوں کو شاندار اعزازات کے ساتھ ترقیاتی سرمائے سے بھی نوازا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں