اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار

اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار

بن قاسم پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کر تے ہوئے قاتل کو گرفتار کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق 16 ستمبر کو 20 سالہ گل محمد ولد شاہد علی کو سر پر وار کر کے قتل کردیا گیا تھا، مقتول کے ورثا نے قتل کا مقدمہ نمبر 397/2021 نامعلوم ملزم/ ملزمان کیخلاف درج کرایا تھا، پولیس نے قتل کے واقعے کی تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم محمد اعجاز سے مقتول گل محمد کا موبائل فون برآمد ہوا، قاتل مقتول کا دوست تھا اور محض چند ہزار کے موبائل کے لئے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ گرفتار ملزم نے مقتول کو سر پر بھاری چیز مار کو قتل کیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے مقتول کے دیگر کاغذات بھی تحویل میں لے لئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں