آئی جی سندھ کی چہلم شہدائے کربلا پر سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت

آئی جی سندھ کی چہلم شہدائے کربلا پر سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے چہلم شہدائے کربلا پر سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلوس کے روٹ کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سے جلوس کے روٹ کی چیکنگ کرائی جائے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مشتاق مہر نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے جلوسوں کے راستوں پر اونچی عمارتوں پر اسنائپر تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ روٹ پر زیر تعمیر عمارتوں اور ڈی پی باکس کو چیک کیا جائے ، جلوس کے روٹ سے پوسٹرز، بینرز اور وال چاکنگ ختم کرائی جائے، فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔ یاد رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت موبائل فون سروس معطل رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں